شریف فیملی کی نواز شریف اور مریم سے ملاقات

شریف فیملی کی نواز شریف اور مریم سے ملاقات

راولپنڈی: شریف خاندان کے مختلف افراد نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ، شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز اورعباس شریف ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، ملاقات میں شریف خاندان کے افراد نے نواز شریف اور مریم نواز کو عید کی مبارکباد دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ایون فیلڈ ریفرنس میں دی گئی سزا کے خلاف اپیلوں کے حوالے سے گفتگو بھی ہوئی۔
اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ پنجاب کی جیلوں میں عید کے پہلے اور دوسرے روز قیدیوں کی ملاقات پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کا اپنے اہل خانہ سے ملاقات کا امکان ختم ہو گیا تھا۔

بعد ازاں محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اعلان کیا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو عید کے روز اپنے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت ہو گی.


متعلقہ خبریں