پاک بحریہ کا آپریشن، 12 ماہی گیر بچا لیے

کشتی کا حادثہ، پاک بحریہ کا آپریشن مکمل

لسبیلہ: سونمیانی کے قریب ڈوبنے والی کشتی الفاتحہ ارحمان کے لئے پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے آپریشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے کشتی میں سوار 12 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ ڈوبنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال کر ایدھی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچنے والے افراد کو بحریہ کی جانب سے فوری طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی اور انہیں ماہرین کی نگہداشت میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے حالات میں اہل وطن کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

بدھ کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں کشتی ڈوبنے کے باعث کئی ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش میں پاک بحریہ کی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی تھیں، اس سے قبل یہ اطلاع بھی آئی تھی کہ 13 ماہی گیر ہور کے کنارے پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں