فیفا رشوت کیس: امریکی عدالت نے سزا سنادی


نیو یارک:  برازیل فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدرجوزماریا میرین کو امریکی عدالت نے فیفا رشوت کیس میں چار سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ماریا میرین کو 12لاکھ ڈالرجرمانہ اور33لاکھ ڈالرہرجانہ اداکرنےکا بھی حکم دیا ہے۔

جوزماریا میرین کو امریکی ڈسٹرکٹ جج پامیلا چن نے قید کی سزا سنائی ۔ امریکی جیوری نےگز شتہ سال  22 دسمبر کو  ماریا میرین کو چھ الزامات بشمول رشوت ستانی اور منی لانڈرنگ کا مجرم قراردیا تھا

ماریا  فیفا رشوت کیس میں سزا پانے والے پہلے فرد ہیں۔ امریکی پراسیکیوٹر کے مطابق فیفا رشوت کیس میں فٹبال کے مقابلوں کی مارکیٹنگ اور نشریاتی حقوق کے بدلے میں تقریبا 200 ملین ڈالرز لئے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماریا نے بھی بطور رشوت کئی ملین ڈالرز لیے۔

ماریہ کے وکیل کا مؤقف ہے کہ ان کے موکل سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سزا کی طوالت پر مایوسی ہوئی ہے۔

فیفا رشوت اسکینڈل میں کم ازکم 42 افراد اور اداروں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جن میں سے کئی افراد نے اقبال جرم کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں