’پرواز ہے جنوں‘ نے لندن میں بھی دل جیت لیے


 

لندن: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی اردو فیچر فلم ’پرواز ہے جنوں‘ نے پاکستان کی طرح لندن میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں، لندن میں فلم کی رنگا رنگ نمائشی تقریب سجائی گئی جس میں پاکستانی شائقین نے پورے جوش و خروش سے شرکت کی اور فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

لندن میں ہونے والی تقریب میں ’پرواز ہے جنوں‘ کی کاسٹ بھی شریک ہوئی جبکہ شائقین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت طویل عرصے بعد پاکستان میں بننے والی ایک شاندار فلم دیکھی ہے۔

تقریب میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ دیارغیر میں انہیں ایسی پاکستانی فلم دیکھنے کو ملی ہے جو جذبہ حب الوطنی کی خوشبو سے بھیگی ہوئی ہے، انہوں نے فلم کی کہانی، دلکش لوکیشنز، پروڈکشن اور اداکاری کے معیار کی تعریف کی۔

کئی شائقین نے کہا کہ وہ پاکستانی فلموں کے معیار سے مایوس ہو چکے تھے تاہم ’پرواز ہے جنوں‘ دیکھ کر انہیں احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں معیاری فلموں کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد انہیں ’پرواز ہے جنوں‘ کا بے تابی سے انتظار تھا، انہیں احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں معیاری فلموں کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایسی ہی فلموں کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں