پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی:  عید کی چھٹیوں کے بعد  کاروبار کے پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھاجا رہا ہے اور کے ایس ای (KSE) ہینڈرڈ انڈکس میں 80 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

80 پوانٹس کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 42350 کی سطح سے نیچے آگئی۔

اس کاروباری ہفتے کے پہلے روز  پیر کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید ترین کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی ،ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 42700 پوائنٹس کی سطح کو چھو کر واپس 42400 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے پیر نئی حکومت کے قیام کے  بعد کاروباری ہفتہ  کا پہلا دن تھا۔ پہلے دن کے پہلے ابتدائی سیشن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارحصص کی سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،بینکنگ ،فوڈز اورسیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42500 ،42600اور 42700 پوائنٹس کی تین بالائی حد عبور کر گیا بعد ازاں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

پیر کو کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 21.52پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس سے انڈیکس 42446.62 پوائنٹس سے گھٹ کر 42425.10پوائنٹس ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں