پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے و تقرریاں


اسلام آباد: پاک فوج میں کورکمانڈروں سمیت دیگر اعلیٰ عسکری افسران  کے تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔

اس تبادلے و تقرری کے نتیجے میں چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو سونپ دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشنز اینڈ آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزکو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جب کہ  لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کور کمانڈر ملتان مقررکیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں