لندن:فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کا کامیاب پریمیئر


لندن: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی فلم ’پرواز ہے جنوں‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی پاکستان میں دھوم مچا دی عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی ائیر فورس کے شاہینوں کو خراج عقیدت پیش کرتی فلم لوگوں کو خوب بھائی۔

گزشتہ روز فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کا لندن میں پریمیئر ہوا جہاں فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید سمیت فلم کے مرکزی کرداروں نے شرکت کی اور فلم کی بہترین کہانی و اداکاری پر خوب داد سمیٹی۔

لندن پریمیئر میں فلم کے کرداروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور فلم کو بہت پسند کیا۔


ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہیرو حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ فلم کے متعلق بہت پر جوش ہے اور انھیں خوشی ہے کہ لندن پریمیئر میں فلم کو دیکھنے کہ لیے نا صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ انڈین، بنگلہ دیشی اور گورے بھی موجود ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار احد رضا میرنے بھی فلم کی ریلیز پربے حد و بے حساب خوشی کا اظہار کیا۔

فلم ’ پرواز ہے جنوں‘ کے لندن میں پریمیئر کے دوران فلم کے مرکزی کردارں اور فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید سے شائقین نے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔ اسی دوران فلم کے کرداروں نے شائقین کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فلم کی ہیروئن ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کا کردار فلم میں پاک فضائیہ کے  جنگی طیاروں کو اڑانے والی بہادر پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کردارصرف فلم کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ حقیقتاً ایسا ہی ہے کہ ہماری ایئرفورس پائلٹ خواتین جنگی طیارے بڑی مہارت اور بہاردی سے اڑاتی ہیں۔

فلم کے لندن پریمیئر میں سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ تسلیمہ شیخ بھی موجود تھیں۔ ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلم سے پاکستان کا ایک اچھا تاثر لوگوں پر گیا ہے اور فلم میں پاکستانی خواتین کا ایک مثبت کردار بھی سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں