ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین کی امداد ختم کردی

چین کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ پرامید

واشنگٹن: امریکہ نے فلسطین کے لیے مختص 200 ملین ڈالر کی امداد ختم کر دی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ امداد غزہ اور مغربی علاقے کو دی جانی تھی۔ عالمی ذرائع ابلاغ اس اقدام کو فلسطین پر دباؤ بڑھانے کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔

فلسطین کے لیے محتص امداد ایک ایسے وقت میں ختم کی گئی ہے جب ایک ہفتہ پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے کانگرس کی طرف سے شام کی خانہ جنگی سے تباہ حال علاقوں کی آبادکاری کیلئے مختص امداد منسوخ کر دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ تین  بلین ڈالر امداد جو دنیا بھر کے مختلف پراجیکٹس کے لیے مختص ہے کی منسوخی پر بھی غور کر رہی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس رقم کو انتہائی اہمیت کے حامل دیگر پراجیکٹس پر استعمال کیا جائے گا تاہم ابھی تک امریکی انتظامیہ نے انتہائی ’اہمیت‘ کے حامل پراجیکٹس کی نشاندہی نہیں کی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امداد کو حتم کرنے کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

جے اسٹریٹ نامی تنظیم نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے امداد کی منسوخی پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے اسٹریٹیجک حماقت قرار دیا ہے۔

جے اسٹریٹ ایک لبرل یہودی تنظیم ہے جو کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے کو شاں ہے۔


متعلقہ خبریں