لیچی و چیری کھائیں: بیماریاں بھگائیں


لیچی کا باقاعدہ استعمال وزن گھٹانے میں معاون ہوتا ہے اور کینسر جیسی خطرناک و جان لیوا بیماری سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

غذائیت سے بھرپور یہ پھل قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اورہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔ یہ جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

الٹراوائلٹ شعاعوں سے جلد کو بچانے کیلئے لیچی کا باقاعدہ استعمال اہم ہوسکتا ہے۔ لیچی  بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور ہرپس جیسے وائرس کو روکتی ہے۔

چیریز
چیریز میں موجود پوٹاشیئم بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ چیریز کھانے سے یورک ایسڈ کم کرنے میں مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد میں آرام آتا ہے
چیریز میں موجو د پیکٹن خون میں آسانی سے جذب ہوکر برے کولیسٹرول کوکم کرتا ہے۔ چیریز کھانے سے نظر تیز اور جلد بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود ہے بیٹا کیروٹین۔ چیریز میں وٹامن سی، اے، میگنیشئم، کیلشیئم اور فاسفورس بہت ذیادہ ہوتی ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چیریز کے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں اور دماغی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں