احسان مانی ممبر پی سی بی گورننگ بورڈ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ورلڈ کپ 2019، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی اور اسد خان کی بطور ممبر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ نامزد کیا تھا، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی اور اسد علی خان کو 3  سال کے لیے گورننگ بورڈ  کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔

گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر احسان مانی کو پی سی بی چیئرمین نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گورننگ کونسل کا اجلاس ملتوی

پی سی بی کا 28 اگست کو طے شدہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، اب یہ اجلاس نئے چیئرمین پی سی بی کے تقرر کے بعد ہوگا۔ گورننگ کونسل کے اجلاس میں براڈ کاسٹنگ رائٹس اور ٹائٹل اسپانسر شپ سے متعلق فیصلے ہونا ہیں۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ خالی ہے اور وہ الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کے انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں