ایشیئن گیمز: پاکستانی خاتون نے کانسی کا تمغہ جیت لیا


جکارتہ : 18ویں ایشیئن گیمز میں پاکستان کی نرگس نے کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ایشیئن گیمز کی تاریخ میں پہلی بار کراٹے ایونٹ میں پاکستان نے میڈل جیتا۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نرگس نے 68 کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں نرگس نے نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے شکست دی۔

نرگس ایشیئن گیمز کی تاریخ میں پہلی بار کراٹے کے کھیل میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔ نرگس نے اس موقع پر جکارتہ سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس اعزاز کے پیچھے اُن کی دن رات کی محنت ہے اور اگر پاکستانی محنت سے جی نہ چرائیں تو وہ کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔

18 ویں ایشیئن گیمز میں یہ پاکستان کا دوسرا کانسی کا تمغہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے کبڈی کے کھیل میں جنوبی کوریا کے خلاف سیمی فائنل میں شکست پر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں