سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تبدیل

کشمیر پر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ ہے، شیری رحمان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں تبدیلی آگئی ہے۔ قائد ایوان و قائد حزب اختلاف تبدیل ہوگئے ہیں جن کے باقاعدہ نوٹی فکیشنز کا اجرا کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد سینیٹر شبلی فراز کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز جنرل نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر نامزد ہوئے تھے۔ وہ ممتاز شاعر احمد فراز کے صاحبزادے ہیں جن کی گزشتہ روز دسویں برسی منائی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز ہی سینیٹر شبلی فراز کو قائد ایوان نامزد کیے جانے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سینٹ سیکر یٹریٹ نے سینیٹر شبلی فراز کو قائد ایوان نامزد کیے جانے  کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پی ایم ایل (ن) کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا ہے۔

سینٹ سیکریٹریٹ نے اس کا بھی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

سابقہ حکومت میں سینیٹر راجہ ظفرالحق ایوان بالا میں قائد ایوان کے منصب پر فائز تھے۔


متعلقہ خبریں