120 دن میں ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، شیخ رشید

120 دن میں ریلوے کواپنے پاؤں پرکھڑیں گے، شیخ رشید|humnews.pk

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 120 دنوں میں ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ صدارتی انتخاب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی ہی جیتیں گے جبکہ ریلوے کے خسارے کو ختم کر کے وزیراعظم عمران خان کا ویژن پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب نظام کو ٹھیک کرنا ہے اسی لیے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہفتے کی چھٹی نہیں ہوگی جبکہ اعلیٰ افسران 6 بجے تک کام کریں گے، بھارت اپنے انجن بنا رہا ہے اور ہم باہر سے منگوا رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ( سی پیک) میں اسٹینڈرڈ گیج کی طرف جانے کی تجویز دی ہے جبکہ ریلوے نیٹ ورک پھیلانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریلوے کو ایران اور ترکی کی طرف لے کر جائیں گے جبکہ ریلوے اسٹیشنز پر ایلیویٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں