بلوچستان اور خیبرپختونخوا کابینہ 27 اگست کو حلف اٹھائے گی


کوئٹہ/ پشاور: بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی نومنتخب کابینہ پیر کے روز 27 اگست کو حلف اٹھائے گی۔

بلوچستان کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ میں پہلے مرحلے میں 12 اراکین شامل کیے جائیں گے۔ 12 رکنی کابینہ میں عارف محمد حسنی، نور محمد دومڑ، یار محمد رند، جان محمد جمالی، عمر جمالی، سردار صالح بھوتانی اور طارق مگسی کی شمولیت کا امکان ہے۔

ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے واحد صوبائی رکن کو بھی وزارت دیے جانے کا امکان ہے جبکہ دیگر متوقع اراکین کے نام ابھی سامنے نہیں لائے گئے ہیں تاہم تمام اتحادیوں کے اراکین کو ہی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کی 10 رکنی کابینہ کا بھی پیر کے روز حلف اٹھانے کا امکان ہے جس میں سابق کابینہ کے 7 وزراء اور ایک مشیر بھی شامل ہوں گے۔

پنجاب کابینہ کے لیے بھی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 30 اراکین کے انٹرویوز کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ 15 سے 20 ارکین پر مشتمل ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ کی 10 رکنی کابینہ نے 19 اگست کو حلف اٹھا لیا تھا۔


متعلقہ خبریں