پولینڈ میں پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کے فضائی کرتب کی دھوم

پولینڈ میں پاکستانی جےایف 17 تھنڈر کے فضائی کرتب کی دھوم|humnews.pk

وارسا: پولینڈ میں رڈوم انٹرنیشنل ائیر شو کے افتتاحی روز پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے شاندار فضائی کرتب نے شائقین کو حیران کر دیا اور پورے شو میں پاکستانی جنگی طیاروں کی دھوم مچی رہی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قومی پرچم کےرنگوں سے مزین طیارے فخر پاکستان نے پولینڈ کی فضاؤں میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا جبکہ ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے مظاہرے کے دوران ناقابلِ یقین فضائی کرتب دکھائے۔

ترجمان نے بتایا کہ اس موقع ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ شو میں شمولیت پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے جبکہ وائس چیف آف دی ائیراسٹاف نے زمینی اور فضائی عملے سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

شو میں ائیرمارشل ارشد ملک، وائس چیف آف دی ائیراسٹاف بھی موجود تھے جبکہ پولینڈ میں تمام ہتھیاروں سے لیس جے ایف 17 اورسپر مشاق طیارے شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنے رہے اور ان کے کرتب کے دوران شائقین ایک لمحے کو بھی آسمان سے نظریں نہیں ہٹا سکے۔


متعلقہ خبریں