پاکستانی شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹ میں کمی


اسلام اباد: پاکستان کے تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹ میں گذشتہ ہفتہ ایک اعشاریہ صفر ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سابقہ رقم 12,533.176 ارب روپے سے کم ہو کر 12,405.378 بلین روپے رہ گئی۔

پاکستان کی بینکاری صنعت کے اعدادوشمار کے مطابق اگراس رقم کا موازنہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے ڈیپازٹ سے کیا جائے تو  ڈیپازٹ میں 7.10 فیصد اضافہ  ہوا ہے۔

بینکوں کے ڈیپازٹ اور دوسرے تمام کھاتوں میں موجود مجموعی رقم گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 12,340.640 ارب روپے تھی جو کہ اس سے پہلے کے ہفتے کے احتتام پر 12,470.128 بلین تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیپازٹ میں 1.03 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

تمام شیڈولڈ بینکوں کے کل اثاثوں کی مالیت 18,010.875  ملین رہی جو کہ اس سے پہلے والے ہفتہ میں 17,978.584 بلین روپے تھی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینکوں کے اثاثوں کی مالیت میں 0.17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران تمام کمرشل  بینکوں کے کل اثاثوں کی مالیت  17,771.845 بلین روپے رہی جب کہ اس سے پہلے والے ہفتہ میں یہ مقدار 17,738.654 بلین روپے تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینکوں کے اثاثوں کی مالیت میں 0.41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں