مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش ٹھکرا دی

مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش ٹھکرا دی | urduhumnews.wpengine.com

لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اور سابق لیگ اسپینر مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

معاملے سے واقف ذرائع نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو بولنگ کوچ کی پیشکش کی تھی لیکن سابق کرکٹر نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ پہلی ترجیح پاکستان ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی تربیت کرنا میرا مشن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بورڈ نے مشتاق احمد کو کوچ کی پیشکش کنسلٹنٹ گیری کرسٹن کی سفارش پر کی تھی۔

مشتاق احمد اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے 52 ٹیسٹ میچوں میں 185 جب کہ 144 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 161وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

پاکستانی لیگ اسپینر مشتاق احمد انگلینڈ کے باؤلنگ کنسلٹنٹ اور ایک ماہ کے لیے نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں