محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ


لاہور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ نگراں دور حکومت میں محمد طاہر کو آئی جی کے پی کا منصب تفویض کیا گیا تھا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئی جی پنجاب کی حیثیت سے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

صوبہ پنجاب میں وہ بطور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس فرائض انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں