بلوچستان کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا


 

 

‏کوئٹہ: بلوچستان کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں صالح بھوتانی، سرفرازڈومکی، طارق مگسی شامل ہیں، ان کے علاوہ ‏عارف حسنی، ظہوربلیدی، سلیم کھوسہ، نصیب اللہ مری، میرضیاء اللہ لانگو، زمرک خان اچکزئی اورنورمحمد دمڑ نے بھی حلف اٹھا لیا ہے۔

بلوچستان کابینہ میں شامل اراکین میں سے 7 کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے جبکہ دو پاکستان تحریک انصاف اورایک عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتا ہے۔

2018 کے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے صوبے میں واضح برتری حاصل کی تھی۔ بی اے پی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا اور وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے بی اے پی کے صدر جام کمال کو نامزد کیا جس کی حمایت پاکستان تحریک انصاف نے بھی کی۔

بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے لیے جام کمال جبکہ اسپیکر کے لیے عبدالقدوس بزنجو اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے رکن عمر خان جمالی کو منتخب کیا، جام کمال نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین کا اعلان کیا۔

 


متعلقہ خبریں