جھنگ: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان



جھنگ: شہر بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری سخت پریشان ہیں جبکہ بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔

رہائشی علاقے ہوں یا کاروباری علاقے ہر جگہ بجلی کے حوالے سے شکایات ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رہائشی اور صنعتی علاقوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کو بھی کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ ایک جانب اسپتالوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث آپریشنز نہیں کیے جا رہے تو دوسری جانب لیبارٹریز میں مریضوں کی رپورٹس وقت پر تیار نہیں ہو پا رہیں۔

اسی طرح مختلف علاقوں میں شہریوں کو  پانی کی بھی کمی کا سامنا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے، اس حوالے سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لیکن ابھی تک حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں