12 اراکین پر مشتمل اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل

گستاخانہ خاکوں کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 12 ارکان پر مشتمل اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسد عمر کو ای سی سی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے جبکہ کمیٹی اراکین میں قانون، پٹرولیم، پاور اور مواصلات کے وزراء شامل ہیں، اس کے علاوہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری اور منصوبہ بندی کے وزراء بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

صنعت وپیداوار، ریلوے، تجارت ، شماریات، ٹیکسٹائل، آبی وسائل اور ادارہ جاتی اصلاحات وکفایت شعاری کے مشیر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ابھی تک نیشنل فوڈسیکیورٹی ، مواصلات، شماریات، نجکاری، آبی وسائل اور پاور کے وزراء کی تعیناتی باقی ہے، ان 6 اراکین کو وفاقی وزراء تعینات کیے جانے کے بعد کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) ایک وفاقی ادارہ اور مشاورتی فورم ہے جو وزیراعظم کی سربراہی میں ریاست کے اقتصادی معاملات کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں