فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ، پرائیویسی پھر بھی خطرے میں


اسلام آباد: انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے تقریبا سبھی لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں، صارفین کی معلومات فروخت کرنے کے حوالے سے بدنام ہونے کے بعد بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ استعمال کرنے والوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔

چند ماہ قبل کیمبرج اینا لیٹکا نامی ایپ کے ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کئی افراد نے فیس بک اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی مہم چلائی تھی لیکن بہت ہی کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ فیس بک اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھِی ان اکاؤنٹس کے مالکان پر نظر رکھتی ہے اور ان کی معلومات حاصل کرتی رہتی ہے۔

غیر رجسٹرڈ شدہ افراد کو ٹارگٹ کرنے کے لیے فیس بک ان کے کمپیوٹر براوزر اور اسمارٹ فونز کی سیٹنگز کو استعمال کرتی ہے، اس معلومات کو استعمال کر کے لوگوں کو ٹارگیٹد اشتہارات فروخت کیے جاتے ہیں۔

یہ بات پریشان ہونے والی ضرور ہے لیکن اس پریشانی کا حل بھی موجود ہے۔

فیس بک ٹریکنگ روکنے کا طریقہ:

اگر آپ اینڈرائد صارف ہیں تو فون کی سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹس اینڈ سِنک (Accounts & Sync) یا اکاﺅنٹس کے نام سے آپشن میں جاکر گوگل اور پھر ایڈ میں جاکر انٹرنیٹ بیسڈ ایڈ کو ڈس ایبل کردیں۔

ڈیسک ٹاپ پر گوگل کروم براﺅزر میں اس مقصد کے لیے سیٹنگز میں جا کر ایڈوانسڈ سیٹنگز پر کلک کر کے وہاں نیچے Send a “Do Not Track” request with your browsing traffic کے آپشن کو این ایبل کردیں۔

آئی فون کے صارف فون کی سیٹنگز میں جا کرپرائیویسی پر کلک کریں اور اس میں نیچے ایڈورٹائزنگ پر جاکر لمٹ ایڈ ٹریکنگ (Limit ad tracking) کے آپشن کو این ایبل کردیں۔


متعلقہ خبریں