وزرا کی حلف برداری کل ہو گی، وزیراعلی خیبرپختونخوا


اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی حلقوں میں چھوٹی موٹی ناراضیاں چلتی رہتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی تشکیل کے معاملے میں صرف ایک رکن اسمبلی نے اپنی خفگی کا اظہار کیا تھا جن کو منا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود نے ان سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن اب تمام معاملات طے پا چکے ہیں، ضمنی الیکشن کے بعد شاہ محمد کو قلم دان دے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ تمام نئے اور پرانے اراکین کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اراکین کو تجربے کی بنیاد پرقلم دان دیے گئے ہیں۔ وزراء کی حلف برداری ایک دن بعد ہو جائے گی۔

پارٹی میں اختلافات:

خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حلقوں میں اختلافات کی خبریں سر اٹھانے لگی ہیں۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کیا تھا جس کے ایک روز بعد ہی تحریک انصاف کے حلقوں میں ہونے والے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے جب ملک  شاہ محمد خان نے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نیا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں