نیند کی کمی کے شکار افراد یہ غذائیں استعمال کریں

نیند کی کمی کے شکار افراد یہ غذائیں استعمال کریں


اگر آپ بنا کسی خاص وجہ کے رات دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو یہ جان لیں کہ نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے اور بے خوابی یا کم خوابی کی عادت اکثر دل کی بیماریوں اور فالج کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

البتہ اگر آپ خواہش کے باوجود بھی پر سکون نیند کے لیے رات کو دیر تک کروٹیں بدلتے رہتے ہیں تو ہم یہ مسئلہ ابھی حل کیے دیتے ہیں۔

اس کے لیے بہت زیادہ تگ و دو درکار ہے نہ ہی آپ کو موٹی موٹی گولیاں نگلنی ہوں گی، اپنی غذا میں معمولی سی تبدیلی کر کے یہ مسئلہ با آسانی حل کیا جاسکتا ہے۔

کیسے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ سونے سے قبل درج ذیل دواؤں کا استعمال نا صرف آپ کو جلد سونے میں میں مددگار ثابت ہو گا بلکہ اس کا معیار بھی بہتر بنائے گا۔

کیلا

کیلے ہمارے ملک میں با آسانی دستیاب ہیں، رات کے وقت کیلے کا استعمال اچھی نیند کے حصول میں کارآمد ہوتا ہے کیوںکہ اس میں موجود رپٹوفان نامی امینو ایسڈ  اور میگنیشم  پر سکون نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین بننے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

دودھ

کیلے کے علاوہ دودھ بھی تربٹوفان کا خزانہ ہوتا ہے، لہذا سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

شہد

سونے سے پہلے ایک چمچ شہد کھائں اورگہری نیند سو جائیں۔ شہد میں بھی کیلے کی طرح امینو ایسڈ ٹرپٹوفان موجود ہوتا ہے جو کہ گہری نیند میں مدد دیتا ہے۔ شہد میں موجود قدرتی مٹھاس انسولین کی سطح کو معمولی سا بڑھاتی ہے جس سے ٹراپٹوفن کو دماغ میں آسانی سے داخل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

جلیبی

جلیبی کھانے سے بلڈ شوگر اور انسولین لیول میں قدرتی طور پر اضافہ ہوتا ہے، جو کہ عام معمول کے مقابلے بہت کم وقت میں سونے میں مدد دیتا ہے۔

چیری

اس موسم میں چیری با آسانی دستیاب ہیں، اس پھل کے جوس کا ایک گلاس پینا نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھاتا ہے جو آپ کو بستر پر لیٹتے ہی چند منٹ میں گہری نیند میں بھیج سکتا ہے، یہ ہمارا دعویٰ نہیں، ایک امریکی طبی تحقیق میں کہا گیا ہے۔

بادام

بادام میگنیشم سے بھرپور گری ہے، یہ منرل اچھی نیند اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جسم میں میگنیشم کی کمی نیند میں مشکلات پیدا کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں