جاپان نے شمالی کوریا کو خطرہ قرار دے دیا

جاپان نے شمالی کوریا کو خطرہ قرار دے دیا | urduhumnews.wpengine.com

ٹوکیو: جاپانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی فوجی کارروائیاں جاپان کے سلامتی سے متعلق معاملات کے لئے اب بھی بڑا خطرہ ہیں۔

منگل کے روز جاپانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے سالانہ وائٹ پیپر میں شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار، چین کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت و ملکی حدود بڑھانے کی خواہش پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

جاپانی وزارت دفاع نے وائٹ پیپر میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ روس دوبارہ طاقت کے حصول کے لیے جاپان کو مشرق وسطی میں ممکنہ مخالفین سے گھیر رہا ہے۔

وائٹ پیپر میں تجویز دی گئی ہے کہ شمالی کوریا پر کڑی نظر رکھنی چاہیے تا کہ معلوم ہوسکے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

وائٹ پیپر سے الگ میڈیا رپورٹس میں ایک مشاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2016 سے اب تک شمالی کوریا نے تین جوہری تجربے اور 40 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جن میں سے متعدد جاپان کے اوپر سے گزرے تھے۔

جاپان کی جانب سے گزشتہ ماہ کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف دفاع مظبوط بنانے کے لیے امریکہ سے دفاعی ریڈار سسٹم خریدا جائے گا۔


متعلقہ خبریں