شادی ہالوں سے ٹیکس وصولی، حکم امتناع میں توسیع

کراچی: شادی ہالوں میں تقاریب کے انعقاد کی مشروط اجازت

لاہور: عدالت عالیہ نے لاہور میں شادی ہالوں سے ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں 25 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے تاحکم ثانی ٹیکس  ادا نہ کرنے والے شادی  ہالز کو سیل کرنے سے منع کر دیا ہے۔

منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخوست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شا دی ہالز میں فنکشنز اور تقریبات پر پانچ فیصد ایڈوانس ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بھی 20 ہزار اضافی ٹیکس عائد کررکھا ہے جس کا اطلاق چھوٹی اور بڑی تقریبات پر یکساں ہوگا۔

اے کے ڈوگر نے اپنے دلائل میں بتایا کہ ایک  ٹیکس کی موجودگی میں دوسرا ٹیکس لگانا خلاف قانون ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ایف بی آر کا اضافی ٹیکس کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے ایف بی آر کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ نے  شادی ہالوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے جواب طلب کیا تھا۔


متعلقہ خبریں