ایشین گیمز: والی بال میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

ایشین گیمز: والی بال مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا | urduhumnews.wpengine.com

جکارتہ: ایشین گیمز میں پاکستانی والی بال ٹیم نے ساتویں پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں اپنے روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی ہے۔

ایشین گیمز کے دسویں روز مردوں کے والی بال مقابلوں میں پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوا۔ چار سیٹس پر مشتمل مقابلے میں بھارت نے پہلے سیٹ میں پاکستان کو 21-25 سے ہرایا۔

میچ میں واپس آتے ہوئے پاکستان نے حریف ٹیم کو آخری تین سیٹس میں 21-25، 21-25، اور 23-25 سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ کے گزشتہ روز ہونے والے والی بال مقابلوں میں پاکستان کو جنوبی کوریا اور بھارت کو جاپان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان اب تک تین برانز میڈل کے ساتھ 32ویں نمبر پر ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں