رافیل نڈال اور ولیمز سسٹرز یوایس اوپن کے دوسرے مرحلے میں

یو ایس اوپن:  رافیل نڈال اور ولیمز سسٹرز کی دوسرے مرحلے میں رسائی | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک:  یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2018 کے پہلے دن ہونے والے مقابلوں میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال، سلون سٹیفنس اور ویلمز سسٹرز نے اپنے میچ جیت کر دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

27 اگست سے نو ستمبر تک جاری رہنے والے ٹینس ایونٹ کے پہلے روز 32 مقابلے منعقد کیے گئے۔

پہلے دن کے مقابلوں میں رافیل نڈال کے حریف ڈیوڈ فریر میچ کے دوران زخمی ہونے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے اور مقابلے کا فیصلہ رافیل نڈال کے حق میں رہا۔

مردوں کے ٹینس مقابلوں میں جوان مارٹین ڈیل پوٹرو اور ومبلڈن اوپن کے فاتح کیون اینڈرسن نے بھی اپنے میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی ہے۔

خواتین کے مقابلوں میں دفاعی چیمپئین سلون سٹیفنس نے ایوگینا روڈینا کو پہلے ہی راونڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سابق عالمی چیمئین سرینا ولیمز بھی اپنا پہلا میچ جیت کر دوسرے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

سرینا ولیمز کی بہن وینس ولیمز بھی پہلے روز کے مقابلے میں حریف کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2018 میں رافیل نڈال اور سلون سٹیفنس اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں