نجی سکول کی متنازعہ کتاب پر پاپندی عائد



لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نجی اسکولوں کی مشہور چین دی ایجوکیٹرز کی سوشل اسٹڈیز (معاشرتی علوم) کی کتاب پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل اسٹڈیز کی کتاب میں چھپنے والے نقشوں میں آزاد کشمیر کو پاکستان سے الگ حصہ دکھایا گیا تھا، محکمہ اسکول تعلیم کی جانب سے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے اور دی ایجوکیٹرز کی اس متنازعہ کتاب کی اشاعت کرنے والے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

اسکول دی ایجوکیٹرزکی  کلاس دوئم، چہارم، پنجم، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی سوشل سٹڈیز کی کتاب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کتاب کی چھپائی کرنے والے کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ پنجاب کے صوبائی محکمہ کے مطابق اسکول چین نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے کتاب کی چھپائی سے پہلے اجازت بھی نہیں لی اور بنا اجازت ایسی کتاب چھاپ کر نصاب میں شامل کر لی گئی۔

محکمہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز دی ایجوکیٹرز اسکولز میں ان متنازعہ کتابوں پر لگنے والی پابندی کو یقینی بنائیں ، کتاب کی روک تھام اگر نہ کی گئی تو متعلقہ اسکول پرنسپل کے خلاف بھی کارروائی کی جائی گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے متنازعہ کتاب پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں