پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان کے ہاتھوں زمباوے کو پہلے ون ڈے میں شکست |humnews.pk

پاکستان نے نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کا شیڈول جاری کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق قومی ٹیم اکتوبر میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گی جبکہ نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف گراؤنڈ میں اترے گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہو گی، ٹیسٹ سیریز کا آغاز7 اکتوبر سے دبئی میں ہو گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹیونٹی کی نمبر 1 اور نمبر 3 ٹیمیں 24، 26 اور 28 اکتوبر کو تین میچوں کی سیریز کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

اس سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر، 2 اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز 7، 9 اور 11 نومبر کو ہوں گے جب کہ پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3 دسمبر سےکھیلا جائے گا۔

اس سے قبل 15 سے 30 ستمبر تک قومی ٹیم ایشیا کپ 2018 میں مصروف ہوگی جہاں اس کا پہلا مقابلہ 19 ستمبر کو روایتی حریف انڈیا سے ہوگا۔

ایشیا کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا ہے جو 31 اگست تک جاری رہے گا۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں