تعلیمی شعبے کو بلاول کے ویژن کے مطابق ترقی دیں گے، وزیر تعلیم سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ کے نئے وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں تعلیی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے نا صرف غیر مقبول فیصلے کرنے ہوں گے بلکہ ان پر بے رحمی سے عمل درآمد بھی کرانا ہوگا۔

صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت تعلیم میں وہ تمام انقلابی اصلاحات کرے گی جن کا اعلان وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں پچھلی حکومت نے کیا تھا۔

سید سردارعلی شاہ کے مطابق سندھ میں تعلیمی شعبے کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق ترقی دینا ان کا اولین ہدف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے کے مختلف اضلاع میں شکایتی مراکز قائم کریں گے اور محکمے کے بدعنوان افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ تعلیم کے محکمے کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کریں گے اور اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر کریں گے۔


متعلقہ خبریں