سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیسے ہوا


اسلام آباد: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے تھوڑا سا مہنگا ہوتے ہی سونے کی قیمتوں نے آسمان کو چھونا شروع کر دیا۔

ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ ہی سونے کی قیمت بھی ایک تولہ پر 2 ہزار روپے اور 10 گرام پر 1750 روپے بڑھ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 58  ہزار 3 سو روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 49 ہزار9 سو 83 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ بازار سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن وہ بھی اس اچانک اضافے پر حیران نظر آئے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں شادیوں کا موسم شروع ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں کو پر لگے ہیں، لیکن یہ اضافہ عارضی ہے اور آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔

حال ہی میں ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کی جانب سے سونے کی صنعت میں سرمایہ کاری کو بھی قیمتوں میں اضافے کا ایک سبب بتایا جارہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں