ناموس رسالت کے معاملے پر سب متفق ہیں،شاہ محمود قریشی


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے معاملے پر سب متفق ہیں، اس معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئندہ بات یہ ہے کہ اس بارے میں آج اقلیتی اراکین پارلیمان نے بھی اپنی آراء کا اظہار کیا اور سب کے موقف میں مکمل یک جہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ سے قرارداد منظور ہونے کے بعد 6 او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ اور سیکریٹری جنرل کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جن میں یہ تجویز دی گئی کہ  وہ اس معاملے پر فی الفور اجلاس طلب کریں،

وزیرخارجہ نے کہا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لاینز پر وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی معاملہ اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ترکی کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا گیا، اانہوں نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی جبکہ ڈچ وزیر خارجہ کو بھی پاکستان کے جذبات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں