توہین عدالت سمیت متعدد اہم مقامات کی سماعت آج


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان اور وفاقی شرعی عدالت میں آج توہین عدالت، این آر او سماعت متعدد اہم مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات میں ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق کیس، جنگلات کاٹنے سے متعلق کیس اور ججز اور سول سرونٹس کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہو گی۔

این آر او کیس کی سماعت بھی آج ہو گی، گزشتہ روز اس مقدمہ میں سابق صدر آصف زرداری نے اپنا بیان حلفی جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بیرون ملک کوئی جائیداد اور بینک اکاؤنٹ نہیں ہے۔

پاکستان میں فورسز کے بعد دوسرا بڑا سرکاری محکمہ کہلانے والے ریلوے میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت اور گزشتہ انتخابات کے متعلق دائر کردہ انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی جو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سنے گا۔

وفاقی شرعی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بھی آج ہو گی، جسٹس یاور علی کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔ پرویز مشرف کی جانب سے اختر شاہ بطور وکیل پیش ہوں گے۔

پرویز مشرف کے متعلق مقدمہ سننے والی خصوصی عدالت میں آج سیکریٹری داخلہ پیش ہوں گے اور خصوصی عدالت کو مشرف کی واپسی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں