پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں ہے، فیصل جاوید

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں ہے، فیصل جاوید | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈ بلاک نہیں ہے بلکہ ملک کو آگے لے کر جانے کے لیے پروگریسیو بلاک موجود ہے۔

بدھ کو سامنے آنے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی میں تو فارورڈ بلاک ہو سکتا ہے پی ٹی آئی میں نہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ناراض ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے تحفظات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور وزیراعظم اسے پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے جس کے لیے وہ بہت سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ پی ٹی آئی شہریوں کو نئے مکانات دینے کے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف قوم کے لاکھوں روپے بچا رہی ہے اور میں آئندہ چند روز میں اہم پریس کانفرنس کے دوران عوام کو بتاؤں گا کہ گزشتہ حکومت نے پیسہ کیسے خرچ کیا اور پی ٹی آئی کیا کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں