عامرلیاقت نے پی ٹی آئی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اختلافات میں شدت کے بعد پارٹی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے واٹس گروپ میں الزام لگایا کہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی مسلسل ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ناراض ایم این اے نے کہا کہ تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں اور قیاد ت کی یہی روش رہی تو آئندہ کراچی سے ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا کہ اس پارٹی میں جاکر مہاجر ہوجاؤں گا تو پی ٹی آئی جوائن ہی نہ کرتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کراچی کے حلقہ این اے 245 کی سیٹ عمران خان کی وجہ سے نہیں اپنی محنت سے جیتی ہے۔ اس کے جواب میں فیصل جاوید نے کہا تھا کہ کراچی والوں نے پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کو نہیں وزیراعظم عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں