خیبرپختونخوا کابینہ پر پی ٹی آئی کا یوٹرن

کامران بنگش

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا کے لیے اعلان کردہ کابینہ میں حلف اٹھانے والے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختنونخوا کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کامران بنگش وزیر نہیں، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزرات کے بارے میں ذرائع ابلاغ نے غلط فہمی پیدا کی۔

قبل ازیں آج ہی کے روز خیبرپختونخوا کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جس میں کامران بنگش کو وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا کی حلف اٹھانے والی نومنتخب کابینہ کے دیگر وزراء میں عاطف خان، شہرام ترکئی، تیمور سلیم جھگڑا، محمد اشیاق ارمڑ، قلندر لودھی، شکیل خان، محب اللہ، سلطان خان، ہشام انعام اور اکبر ایوب شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں