وزیراعظم کا نیب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کا نیب کی کارکردگی پر اظہار اطمینان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بدھ کے روز پرائم منسٹرہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور بدعنوان و کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو بتایا کہ حکومت ادارے کو مزید مضبوط بنانے اور استعداد کار بڑھانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں