ایران کا جوہری معاہدے پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار

ایران کا جوہری معاہدے پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار

تہران: ایران نے جوہری معاہدے پر امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات پورے نہ ہوئے تو عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، یورپ کی جانب سے جوہری معاہدہ بچانے کی امید چھوڑ دینی چاہیے۔

اس سے قبل مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے اور ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر نے معاہدے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے دہشت گردی کو تقویت ملی اور ایران نے اپنے اتحادیوں سے مل کر امریکیوں کو قتل کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ ان ریاستوں پر پابندیاں لگا دیں گے جو ایران کا ساتھ دیں گی۔

اس سے قبل برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر حامد بعیدی نژاد نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ معاہدے سے دستبردار ہوا تو ایران ایٹمی پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں