عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے

سمری منظور، وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے چیرمین ہوں گے|humnews.pk

اسلام آباد: قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اس حوالے سے سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے، کونسل کے سات ممبر بھی مقرر کر دیے گئےہیں۔

ان ممبروں میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں جبکہ وزیر خزانہ، وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیر صنعت و پیداوار بھی ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل:

مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جیسے 1973 کے آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا۔ بنیادی طور پر اس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے مابین مختلف امور پر اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور میں یہ ادارہ کیبنٹ ڈویثرن کے ماتحت تھا تاہم آئین میں 18ویں ترمیم کے بعد اسے وزارت بین الصوبائی ہم آہنگی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ ادارہ وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں