دہشت گردی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، آرمی چیف

دہشت گردی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے،آرمی چیف|HUMNEWS.PK

جنوبی وزیرستان: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ترقی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے وانا میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مشترکہ جرگہ سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی یقین دہانی کرانا ضروری ہے کہ بدامنی کبھی واپس نہیں آئے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں پاک فوج کی کامیابیوں کو خراب کرنا چاہتی ہیں، مقامی لوگوں کو چاہیے کہ وہ علاقے کے امن و استحکام کا ان سے تحفظ کرے۔

 

ان کہنا تھا کہ کوئی لڑائی صرف فوجی آپریشنز کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتی، فوجی آپریشن کے بعد تعمیر نو کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی حمایت اور تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے آہنی باڑ لگانے کی کام کی رفتاراور معیار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں