وزیراعظم آزادکشمیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیراعظم آزادکشمیر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ  ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کے لئے کمیشن بنانے اور اس کی روک تھام کے لئے رپورٹ کی سفارشات ایک خوش آئند قدم ہے۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی داخلی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاکستان او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ کو ہر بین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا۔

شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی کے دور میں بھی وزیر خارجہ کے منصب پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر انہوں نے  ہالینڈ کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔


متعلقہ خبریں