اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ویریفائی کرائیں


انتظار ہوا ختم، اب انسٹا گرام پر نیلے رنگ کے ٹِک والا اکاؤنٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد خوش ہوجائیں کیوں کہ ہم آپکو بتا رہے ہیں ویریفائڈ انسٹا گرام  اکاؤنٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ۔

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب عام صارفین بھی اپنا اکاؤنٹ ویریفائی کرا سکتے ہیں۔

‘request verification’ نامی یہ آپشن فیچر سیٹنگز مینیو میں ‘سوئچ ٹو بزنس پروفائل’ نامی آپشن کے نیچے موجود ہے۔

انسٹا گرام اکاونٹ ویریفائی کرانے کا آسان طریقہ

جب آپ اس آپشن پر کلک کریں گے تو آپ سے پورا نام اور حکومتی فوٹو آئی ڈی ثبوت کے طور پر مانگی جائے گی۔

یہ تفصیلات فراہم کرنے کے بعد کمپنی کی جانب سے آپکی درخواست پر نظرثانی کے لیے وقت لیا جائے گا۔

انسٹا گرام صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے، فوٹو شیئرنگ ایپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری برادری کی جانب سے مسلسل اکاﺅنٹ ویریفیکیشن کے حوالے سے زیادہ رسائی اور شفافیت کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور ہم نے اسے تسلیم کیا ہے۔


متعلقہ خبریں