گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کا ٹیزر جاری

گیم آف تھرونز کے آخری سیزن کا ٹیزر جاری


واشنگٹن: ایچ بی او ٹی وی کی دنیا کی مقبول ترین ٹی وی سیریز’گیم آف تھرونز‘ کے آٹھویں اور آخری سیزن کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

گیم آف تھرونز پچھلے سات سیزنز کے دوران دنیا بھر میں دھوم مچا کر کئی ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے۔ اب اس کا آٹھواں سیزن مداحوں کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ سیزن 2019 میں آن ائیر ہو گا۔

George Martin کی کتاب The Winds of Winter سے لی گئی کہانی کا پہلا ٹیزر منظرِ عام پر آ  گیا ہے. چھ اقساط پر مبنی نئے سیزن کی کہانی دو طاقتور خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ جو سات سلطنتوں پر قبضہ کرنے کے لیے جنگ کرتے ہیں۔

ایچ بی او کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں چینل کے 2019  میں آنے والے اہم سیزنز کا مشترکہ ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں گیم آف تھرونز کے علاوہ ‘ٹریو ڈِٹیکٹیو’، ‘بگ لٹل لائز’  اور  ‘فلائٹ آف کانکورڈز’ کی مبہم سی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔

ڈیڑھ منٹ کی اس ٹیزر ویڈیو میں گیمز آف تھرونز کے مداحوں کے لی ان کے پسندیدہ سیزن کی چند ایک جھلکیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، تا ہم امید کی جا رہی ہے کہ اس کا ٹریلر جلد ہی منظر عام پر آ جائے گا۔


متعلقہ خبریں