اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام


اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک فرد کو حراست میں لے لیا۔

اے ایس ایف نے محمد اعظم نامی مسافر کے سامان کی ٹرالی سے ایک کلو 242 گرام ہیروئن قبضے میں لے کر اسے مزید تفتیش کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی محمد اعظم نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر- 633 سے دوحا جانے کی کوشش کررہا تھا۔


متعلقہ خبریں