مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، پاکستان

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، پاکستان


اسلام آباد/نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے سب سے مسائل میں سے ہے لیکن سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث نہ صرف اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ خطے میں پائیدار امن کا مقصد بھی حاصل نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کسی صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کوان کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دیا جائے۔ 

ملیحہ لودھی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسئلے کے حل کے لئے کئی میکنزم بنائے لیکن ان کی رپورٹس پر پیش کی گئی قراردادوں پر آج تک عمل  درآمد نہیں ہوا۔

پاکستانی نمائندہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی اپنی ہی قراردادیں ہوا میں معلق رہ جائیں تو بین الاقوامی برادری کبھی بھی تنازعات روکنے اور پر امن طریقے سے مسائل حل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی ۔  

پاکستانی سفیر نے تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حل کرکے عالمی امن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں