سی پی ایل میں سہیل تنویر کی عمدہ کارکردگی

سی پی ایل میں سہیل تنویر کی عمدہ آل راؤنڈرکارکردگی | urduhumnews.wpengine.com

گیانا: کیریبئین پریمئیرٹی 20 لیگ میں پاکستانی فاسٹ بالر سہیل تنویر  نے مشکل وقت میں آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم ایمیزون وارئیرز کو فتح دلا دی۔

ایمیزون وارئیرز بمقابلہ سٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سٹ کٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

فاتح ٹیم نے 19.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد سٹ کٹس کو پچھاڑ دیا۔

ایمیزون وارئیرز کی جانب سے سہیل تنویر نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں انتہائی مشکل وقت میں جارحانہ اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ پاکستانی فاسٹ بالر نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے اور بالنگ کرتے ہوئے ایک مخالف کھلاڑی کو بھی حاصل کی۔

عمدہ بلے بازی اور آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کرکٹر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔

سٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس کو شکست دینے کے بعد ایمیزون وارئیرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں