پی سی بی کا پی ایس ایل رپورٹ پبلک کرنے سے انکار

پی سی بی کا پی ایس ایل رپورٹ پبلک کرنے سے انکار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے سے انکار کردیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر کے وکیل وقارطور کو بھجوائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بورڈ پی ایس ایل سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا پابند نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے پی سی بی کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  ہے کہ پی ایس ایل کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کا مطلب کرپشن چھپانا ہے۔

جاوید بدر نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کسی کی جاگیر نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان سے سب سے زیادہ منی لانڈرنگ پی ایس ایل کے ذریعے ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے نیب سے التماس کی ہے کہ پی سی بی کا سارا ریکارڈ قبضہ میں لیا جائے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وقار طور کی سربراہی میں قانونی ٹیم پی سی بی کے خلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے عام شہری کی حیثیت سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو خط لکھ کر پی سی ایل کی آڈٹ رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست کی تھی۔

خط کے متن میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں بے پناہ کرپشن کی لہذا آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ جاوید بدر نے عندیہ دیا تھا کہ رپورٹ پبلک نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں