بلوچستان کابینہ کے ارکان کو قلمدان سونپ دیے گئے

’ریکوڈک کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوا تو عوام سڑکوں پر ہونگے‘

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان کی نومنتخب حکومت کی مقرر کردہ صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کو محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے صوبائی وزیر نور محمد دومڑ کو پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ اور میر نصیب اللہ مری کو وزارت صحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

سلیم کھوسہ کو وزیر داخلہ، عارف حسنی کو وزیر خزانہ، طارق مگسی مواصلات و تعمیرات جب کہ زمرک اچکزئی کو وزیر زراعت مقرر کیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت کے اعلان کے مطابق سردار صالح بھوتانی وزیر خوارک، ضیاء اللہ لانگو کو وزارت جنگلات، ظہور بلیدی کو وزیر اطلاعات، سردار چاکر ڈومکی کو سیاحت و ثقافت کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

دو روز قبل گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے 10 رکنی صوبائی کابینہ سے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران حلف لیا تھا۔

بلوچستان عوامی پارٹی، تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کی اتحادی حکومت کے وزیراعلی جام کمال ہیں۔


متعلقہ خبریں