وینس فلم فیسٹول 2018 کا شاندار آغاز


وینس: اٹلی کے خوبصورت شہر وینس میں 75ویں فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، جو نو ستمبر تک جاری رہے گا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ہالی وڈ کے کئی ستارے جلوہ گر ہوئے۔

جھیلوں کے خوبصورت شہر وینس میں دنیا کے سب سے پرانے فلمی میلے کا آغاز ہوا جس کی تقریب میں ہالی وڈ  مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جیوری کے ارکان کے علاوہ اداکاروں نے ریٹ کارپٹ کی رونق کو دوبالا کیا، اس موقع پر برازیلی ماڈل “ازابیل” نے فوٹو گرافرز کے لیے خاص انداز اپنائے۔

میلے کا آغاز فلم “فرسٹ مین” سے کیا گیا، جس کے لیے فلم کے مرکزی کردار ریان گوسلنگ نے ریٹ کارپٹ پر اپنے منفرد اندازکے ساتھ واک کر کے سب کی توجہ حاصل کی۔

وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مداح اپنے پسندیدہ ادکاروں سے ملنے کے  لیے بے تاب نظر آئے، مداحوں نے اپنے فیورٹ اداکاروں کا بھرپور استقبال کیا اور ان سے آٹو گراف لینے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ہالی ووڈ اداکاروں نے مداحوں کے سامنے فوٹو شوٹ بھی کرایا، ایسے میں برازیل سے تعلق رکھنے والے مشہور ڈاریکٹر ٹائیکا وٹیٹی نے فوٹو شوٹ کے لیے کچھ منفرد انداز اپنائے اور سب کی توجہ کے مرکز بنے رہے۔

وینس فلم فیسٹیول کی اس 72ویں تقریب میں 21 فلموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نو ستمبر تک جاری رہنے والے اس مقابلہ کے آخری دن جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فلمی دینا کا سب سے پرانا فلم فیسٹیول ہے۔ کینس فلم فیسٹیول اور برلن فلم فیسٹیول کے بعد وینس فلم فیسٹیول فلمی دنیا کےتین بڑے فیسٹیولز میں شمار کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں